ڈی جی فوڈاتھارٹی اور ڈی جی ایل ڈی اے کا لاہورٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشن جاری ہے جس میں ،5ہزار850کلوبیمارمضرصحت مرغیاں اورمضرصحت گوشت تلف کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق آپریشن کیدوران میٹ سیفٹی ٹاسک فورس موجود تھی،ٹولنٹن میں21سپلائرز،شاپس میں موجود55ہزارکلومرغیوں کی چیکنگ کی گئی،سابق دی گئی ہدایات پرعملدرآمدنہ ہونیپر5سپلائرزکوبھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ تلف کردہ مرغیاں نزلہ، کم وزن اورمختلف امراض میں مبتلا پائی گئی، بیمارمرغیاں ٹولنٹن مارکیٹ کی مختلف دکانوں پرسپلائی کی جانی تھیں،ویٹرنری سپیشلسٹ نے برآمدشدہ مضرصحت مرغیوں کاتفصیلی معائنہ کیا، بیمارمرغیوں کاگوشت تیارکرناسنگین جرم ہے ، زیادہ منافع کی لالچ میں صحت دشمن عناصرکیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔ بین الاقوامی طرزپرگوشت کی تیاری وترسیل کینظام پرکام کررہیہیں،جعلسازمافیاکے جڑسے خاتمے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں،شہری پہلے سے ذبح شدہ گوشت نہ خریدیں، مرغی اپنے سامنے ذبح کروائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی