i پاکستان

لاہور، پالتو جانوروں کو مار کر تصاویر اورویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنیوالی خاتون گرفتارتازترین

July 11, 2025

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں خاتون کو پالتو جانور ( خرگوش) کو مار کر تصاویر اوریڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے اس افسوناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے خانسہ حسین نامی خاتون کے گھر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کیا جب کہ پولیس نے خاتون کے گھر میں موجود پرندوں اورجانوروں کو وائلڈ لائف اور متعلقہ اداروں کے حوالے کردیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ کا ذہنی توازن درست نہیں لگتا جس پر اسے مینٹل اسائلم میں منتقل کردیا ہے ۔واضح رہے کہ خاتون سوشل میڈیا پر جانوروں کو مار کر عوام پر جانور خریدنے پر زور بھی ڈالتی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی