i پاکستان

لاہور، رائیونڈ میں 3 مزدور سیوریج کے کنویں میں ڈوب کر جاں بحقتازترین

September 23, 2025

رائیونڈ میں 3 مزدور سیوریج کے کنویں میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ترجمان ریسکیو کے مطابق رائیونڈ کی بستی امین پورہ میں 4 مزدور پمپ کی مرمت کیلئے سیوریج کے کنویں میں اترے جس دوران پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے مزدور کنویں میں ہی ڈوب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور 7 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد3 مزدوروں کی لاشیں نکال لیں جب کہ چوتھے مزدور کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے مزدروں میں نثار،نوید اور آصف شامل ہیں جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی