لاہور میں رائیونڈ روڈ پر ریت سے بھرا ڈمپر چنگچی رکشے اور موٹر سائیکل پر الٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق افراد میں 32 سالہ عمیر اور 25 سالہ طیب شامل ہیں، جب کہ 30 سالہ وسیم زخمی ہوا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان بھر میں بالخصوص کراچی میں ہیوی گاڑیوں کے حادثات میں نمایاں طور پر اضافہ ہوا ہے، شہر قائد میں ڈمپر اور ٹریلر کے حادثات ایک وبائی صورت اختیار کر چکے ہیں، جس میں رواں برس بھی سیکڑوں جانیں جا چکی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی