i پاکستان

لاہور سمیت پنجاب کے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل گئےتازترین

May 12, 2025

پاک بھارت جنگ بندی کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے پیر سے معمول کے مطابق کھل گئے۔ذرائع کے مطابق تمام نجی و سرکاری سکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ہوگیا۔لاہور تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر پارٹ ٹو تھیوری کے امتحانات بھی شیڈول کے مطابق ہو ئے ، میٹرک امتحانات کے پریکٹیکل بھی شیڈول کے مطابق لیا گیا ۔انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو اور میٹرک پریکٹیکل کے ملتوی پرچوں کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ سکول ایجوکیشن اتھارٹی اور ہائر ایجوکیشن نے پیر سے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی