حکومت پنجاب نے سندھ اور پنجاب کے کچے کے بڑے علاقے میں کارروائی کرنے والے خطرناک ڈاکوں کے سر کی مقررہ قیمت 10 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کردی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کچے کے 20 خطرناک ڈاکوں کے نام، ان کی تصاویر اور سر کی قیمت جاری کر دی ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہد، مجیب، وہابہ، غنی بخش احمر عرف شوبی، احمد، عطا اللہ، سبز علی، قبول مطلوب ڈاکو ہیں، مطلوب ڈاکوں میں میرا، دریجن، گورا، ثنا اللہ، تنویر اور راہب شر شامل ہیں۔ ان کے علاوہ عمر شر ولد ساون، ظہور ولد اکبر، مور زادہ ولد عبداللہ، گل حسن ولد عالم اور صداری ولد مراد مطلوب ڈاکوں میں شامل ہیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈاکوں کے بارے میں خفیہ اطلاع دینے کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب کے واٹس ایپ نمبر 03334002653 پر رابطہ کریں، اطلاع دہندہ کا نام ہر صورت صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی