معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی جوئے کی ایپلی کیشن کی تشہیر کے مقدمے میں ضمانت خارج کر دی گئی ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر دلائل سننے کے بعد پرفیصلہ سنایا ۔ این سی سی آئی اے کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈکی بھائی نیغیرقانونی ایپ سے پیسہ کمایا۔ یاد رہے کہ ڈکی بھائی کو 17 اگست کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔ ان کے خلاف مقدمہ 17 اگست کی نصف شب این سی سی آئی اے لاہور کی جانب سے ریاست کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں سیکشن 13 (الیکٹرانک جعلسازی ، سیکشن 14 الیکٹرانک فراڈ ، سیکشن 25 اسپیم اور سیکشن 26 اسپوفنگ شامل ہیں۔ یہ مقدمہ 13 جون کی ایک انکوائری سے متعلق ہے، جو قابل اعتماد ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر درج کی گئی کہ کچھ یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز اپنے مالی فوائد کے لئے جوا اور بیٹنگ ایپلیکیشنز کی عوامی سطح پر تشہیر کر رہے ہیں۔ حکام کی دوڑیں ایف آئی آر کے مطابق عوام نے ان ایپس میں اپنی محنت کی کمائی لگائی اور مالی نقصان اٹھایا، اس میں سعد الرحمن پر مختلف جوا اور بیٹنگ ایپلیکیشنز بشمول بنومو، 1ایکس بیٹ، بیٹ 365، بی 9 گیم وغیرہ کو اپنے یوٹیوب چینل پر تشہیر کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی