i پاکستان

لکی مروت، دہشت گردوں نے پنجاب جانیوالی گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی،پنجاب کو گیس کی سپلائی معطلتازترین

July 02, 2025

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا، جو پنجاب کو گیس فراہم کرتی ہے ۔تفصیل کے مطابق ضلع لکی مروت تھانہ صدر کی حدود میں تورواہ کے مقام وانڈہ امیر کے قریب دہشت گردوں نے ایک بار پھر پنجاب جانے والی مین ٹرانسمیشن گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ۔ لکی مروت پولیس کا کہنا ہے کہ مین گیس پائب لائن پھٹنے سے پنجاب کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی جبکہ پولیس اور گیس کے حکام جائے وقوعہ پر پہنچ کر دوبارہ مرمتی کا کام شروع کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے قبل اسی مقام پر دہشت گردوں نے پنجاب جانی والی پائپ لائن دھماکے سے اڑا دیا تھا جبکہ اس سے قبل بھی مختلف مقامات پر گیس لائن جو دھماکہ خیز مواد سے اڑا چکے ہیں پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔دوسری جانب حملے میں ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں، حکام نے اس حملے کی مذمت کی ہے، جس کا مقصد خطے کو غیر مستحکم کرنا اور توانائی کی فراہمی میں خلل ڈالنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی