i پاکستان

لکی مروت، پولیس کی بروقت کارروائی، تھانے پر دہشتگرد حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئیتازترین

July 12, 2025

خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تھانے پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔پولیس کے مطا بق لکی مروت میں تھانہ گمبیلا پر دس سے بارہ دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی، پولیس نے تھانے کے قریب دہشت گردوں کی نقل و حرکت بھانپتے ہوئے فائرنگ شروع کی۔پولیس کی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہو گئے، حملے میں پولیس نفری مکمل محفوظ رہی اور دہشت گردوں کی حملہ کرنے کی کوشش ناکام ہوئی۔دریں اثناآئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے فون کر کے لکی مروت پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔آر پی او بنوں ریجن سجاد خان کے مطابق دہشت گرد حملے سے نمٹنے کے لئے پولیس فورس پہلے سے الرٹ اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔حملہ ناکام ہوا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی