i پاکستان

لکی مروت،دولت خیل میں 4 بچے ڈوب کر جاں بحقتازترین

July 14, 2025

لکی مروت کے علاقے دولت خیل میں چار بچے جوہڑ میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 9 سے 12 سال کے درمیان تھیں، جن میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بچوں کی لاشوں کو نکال کر سٹی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع نے بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔دولت خیل میں پیش آنے والے اس دلخراش واقعے نے علاقے میں غم و سوگ کی فضا قائم کر دی ہے، جبکہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔مقامی انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور شہریوں کو کھلے پانی کے جوہڑوں کے قریب احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی