i پاکستان

لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر فائرنگ ، 6 افراد جاں بحقتازترین

September 03, 2025

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں ایک مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق گاڑی لوئر کرم کے علاقے دڑادار سے صدہ جا رہ تھی ، مہورہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔واضح رہے حالیہ عرصے میں بھی کئی مسافر گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد جولائی میں لوئر کرم اور صدہ کے قبائل نے علاقے میں ایک سالہ جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی