i پاکستان

لورالائی اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.5 ریکارڈتازترین

November 29, 2025

بلوچستان کے شہر لورالائی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لورالائی میں محسوس کیے جانے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3.5 ریکارڈکی گئی اور گہرائی 20 کلومیٹرریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز لورالائی سے 23 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا ۔ زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،لوگ دفاتر اور گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے باہر نکل آئے۔تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی