پاکستان کی مسلح افواج کی بھارت کی جانب سے کی گئی بزدلانہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہیں گے کہ جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا عہد ٹوٹے۔غیر ملکی خبر رساںادارے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ امید ہے بھارت اب مذاکرات اور سفارتکاری کے زریعے کشیدگی کم کرنے کی جانب بڑھے گا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اپنے بیان میں کہا افواج پاکستان نے بھارت کی دہشت گردی کا بھرپور اور موثر جواب دیا، جس سے بھارتی حکومت اور فوج حیران و پریشان ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے شروع کیا گیا آپریشن بنیان مرصوص نہ صرف ایک عسکری ردعمل ہے بلکہ ایک پیغام ہے کہ انڈیا کا گھمنڈ چکنا چور ہو چکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی