i پاکستان

معرکہ حق میں پاک بحریہ نے زبردست عزم، مزاحمت اور آپریشنل تیاری کا مظاہرہ کیا،سربراہ پاک بحریہتازترین

September 08, 2025

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان بحریہ بحری سرحدوں کے مثر دفاع کی ادائیگی کی اپنی بنیادی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ملک کے بحری شعبے کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔یوم بحریہ کے موقع پر اپنے پیغام میں ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاکستان نیوی ایک اہم اسٹیک ہولڈر کی حیثیت سے ملک کی "بلو اکانومی کی وسیع تر صلاحیت سے فائدہ اٹھا کر پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دے رہی ہے اور ملک کے لیے بھاری معاشی فوائد فراہم کر رہی ہے۔ایڈمرل نوید اشرف نے بتایا کہ اس مقصد کے تحت دوسری پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس رواں سال 3 تا 6 نومبر کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد کی جا رہی ہے، جس میں عالمی اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا جا رہا ہے تاکہ وہ پاکستان کی بحری معیشت میں سرمایہ کاری کریں اور خطے کے میری ٹائم منظرنامے کو تبدیل کرنے میں کردار ادا کریں۔

ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ "معرکہ حق میں پاک بحریہ نے اپنے شاندار ماضی کی قربانیوں کو بنیاد بنا کر زبردست عزم، مزاحمت اور آپریشنل تیاری کا مظاہرہ کیا، جو دشمن کے لیے ایک مثر روک ثابت ہوئی اور ہماری بحری سرحدوں کا ناقابلِ تسخیر دفاع یقینی بنایا۔ ہماری تیاریوں نے نہ صرف دشمن کو دور رکھا بلکہ ہمارے اہم بحری مفادات کی حفاظت کی اور سمندری تجارت کے بہا کو بغیر رکاوٹ جاری رکھا۔انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنے تاریخی سنگ میل کو یاد رکھتی ہیں، وہی اپنی خودمختاری اور سالمیت کی حفاظت کے لیے ہمیشہ تیار اور باعزم رہتی ہیں۔ 8 ستمبر کا دن بھی ایسی ہی ایک یادگار علامت ہے، جو ہمارے بحری ہیروز کی بہادری کا مظہر ہے، اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ایڈمرل نے آپریشن "سومنات کا بھی خصوصی ذکر کیا، جو پاک بحریہ کی جرات مندی کی بہترین مثال ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی