i پاکستان

معروف میٹ کمپنی کا کروڑوں ڈالر مالیت کا گوشت تاجکستان برآمد کرنے کا اعلانتازترین

August 04, 2025

پاکستان کی معروف میٹ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ازبکستان اور آذربائیجان کے بعد اب تاجکستان کو بھی عالمی معیار کے مطابق گوشت برآمد کرے گی۔اس حوالے سے پا کستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ۔کمپنی کے جاری اعلامیے کے مطابق، پاکستان پہلی بار 3 کروڑ 24 لاکھ ڈالر مالیت کا فروزن بون لیس بیف تاجکستان برآمد کرے گا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ برآمدات عالمی فوڈ سیفٹی اور معیار کے اصولوں کے مطابق ہوں گی۔آرگنانگ میٹ کمپنی کے مطابق،رواں مالیاتی سال کے دوران یہ برآمدی آرڈرز مکمل کیے جائیں گے جس سے نہ صرف کمپنی کے ریونیو میں اضافہ ہوگا بلکہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی بہتری آئے گی۔کمپنی کے خط کے مطابق، کامن ویلتھ خطے میںگوشت برآمدات کے ان نئے آرڈرز سے پاکستان کے فارن ایکسچینج ریزروز بڑھانے میں مدد ملے گی اور برآمدی شعبے کو تقویت حاصل ہوگی۔پاکستانی میٹ کمپنی نے اس سے قبل ازبکستان اور آذربائیجان کو بھی کامیابی کے ساتھ گوشت برآمد کیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی