مالاکنڈ ڈویژن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی رپورٹ صوبائی حکومت کو موصول ہوگئی جس کے مطابق کہ سوات، باجوڑ، بونیر، دیرلوئر، دیراپر اور ضلع ملاکنڈ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق 2 ہفتوں کے آپریشن میں مالاکنڈ ڈویژن کے 9 اضلاع میں 63 عمارتیں اور سوات میں ایک عمارت سیل کی گئی جب کہ 20 کنال سے زیادہ رقبے پرعمارتیں گرادی گئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوات میں 204 سے زیادہ کنال رقبے پر تجاوزات ہیں، 79 کنال رقبے کو کلیئرکردیا اور سوات میں 12 کلومیٹر سے زیادہ رقبے کی حدبندی کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق باجوڑ میں 16، بونیر میں 9، دیرلوئر میں 22، دیراپر میں 11 اور ضلع مالاکنڈ میں 4 عمارتیں سیل کی گئیں جب کہ مجوعی طورپر 96 کنال سے زیادہ رقبے پر تجاوزات میں آنے والی عمارتیں گرادی گئیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن میں588 کنال سے زیادہ رقبے پر تجاوزات ہیں، 198 کنال سے زیادہ رقبے سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا جب کہ 159 کلومیٹر سیزیادہ رقبیکی حد بندی کی گئی اور 60 مقامات پرباڑ لگائی گئی۔ اس حوالے سے کمشنر مالاکنڈ عابد وزیر بتایا کہ مالاکنڈ ڈویژن میں انتظامیہ اور ریسکیو کی ٹیمیں 24 گھنٹے فیلڈ میں ہوں گی، دریاں کے کنارے ہوٹلز کو باڑ گانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ واگزار کرائی گئی زمین پر محکمہ جنگلات اور محکمہ زراعت کو پودے لگانے کی ہدایت کی ہے جب کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کا دائرہ کار کمرشل پلازوں تک بڑھایا جائے گا اور بغیر پارکنگ پلازوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی