i پاکستان

مالیاتی خواندگی ہفتہ 2025 لٹریسی ویک فنانشل لٹریسی کے فروغ کیلئے اہم ثابت ہوگا،شمشاد اخترتازترین

April 14, 2025

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی چیئرپرسن شمشاد اختر نے کہا ہے کہ پاکستان مالیاتی خواندگی ہفتہ 2025 لٹریسی ویک فنانشل لٹریسی کے فروغ کے لیے اہم ثابت ہوگا۔چیئرپرسن شمشاد اختر نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پاکستان لٹریسی ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنانشل لٹریسی بہت کم ہے، فنانشل لٹریسی کی شرح پاکستان میں 26فیصد ہے، حوصلہ افزا نتائج حاصل کرنے کے لیے فنانشل لٹریسی کا فروغ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایکس سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو اپنی صلاحیت اجاگر کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، پی ایس ایکس اسٹریٹجک اداروں کے ساتھ رابطے استوار کیے ہوئے ہیں۔شمشاد اختر نے مزید کہا کہ پی ایس ایکس خواتین کے لیے ٹارگٹڈ پروگرام پر متحرک ہے، پاکستان مالیاتی خواندگی ہفتہ 2025 لٹریسی ویک فنانشل لٹریسی کے فروغ کے لیے اہم ثابت ہوگا، فنانشل لٹریسی کے فروغ کی ذمہ داری صرف ایک ہی کی نہیں بلکہ سب کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی