مانسہرہ اور اس کے گردونواح میں موسلادھار بارش کے بعد ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی۔موسلا دھار بارش کے بعد برساتی نالہ بپھر گیا جس کے نتیجے میں پانی گھروں اور بازار میں داخل ہوگیا، ایک مکان کو بھی نقصان پہنچا۔ 3 گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔ مدرسہ بھی ریلے کے گھیرے میں آگیا تاہم ریسکیو اہلکاروں نے وہاں موجود طلبا کو بحفاظت ریسکیو کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی