پولیس نے سیاحتی مقام نوری ٹاپ پر پھنسے 8 افراد کو ریسکیو کر لیا، تاہم آکسیجن کی کمی سے ایک جاں بحق ہو گیا ۔تفصیل کے مطابق مانسہرہ پولیس نے نوری ٹاپ پر کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے برف پوش علاقے میں پھنسے آٹھ افراد کو بہ حفاظت نکال لیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے مطابق بدقسمتی سے ان میں سے ایک شخص گل زادہ آکسیجن کی کمی کے باعث جاں بحق ہو گیا۔ جب کہ دیگر تمام افراد کو ناران پہنچا کر انھیں آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے تمام اداروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو بھر پور سراہا گیا۔ مانسہرہ پولیس کا کہنا ہے کہ جنگی خطرات کے باعث شادرہ نیلم ویلی سے جلکڈ 22 افراد پیدل آ رہے تھے، تاہم راستہ معلوم نہ ہونے کے باعث کچھ افراد بھٹک گئے تھے، کے ڈی اے ریسکیو اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے آپریشن کر کے سیاحوں کو بچا لیا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ پولیس کی بروقت کارروائی نے ہمیں مشکل سے نکالا، جس پر ہم ان کے بے حد شکر گزار ہیں، پولیس نے یہ اطلاع بھی دی کہ شدید سردی اور برفباری سے ایک شخص کی جاں بحق ہو گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی