i پاکستان

ہمارے پاس ٹیکنیکل لوگ نہیں، بزرگوں کو ہٹا کر نوجوانوں کو آگے لانا چاہیے، مصدق ملکتازترین

September 04, 2025

وفاقی وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ٹیکنیکل لوگ نہیں ہیں ،بزرگوں کو ہٹا کر نوجوانوں کو آگے لانا چاہیے۔ ایک انٹرویو میں مصدق ملک نے کہا کہ ملک میں بارشیں 600 فیصد زیادہ ہوئی ہیں، یہ مون سون کے ساتھ آنے والا سیلاب نہیں یہ غیر معمولی ہے، یہ سیلاب 1955 کے بعد آنے والا غیر معمولی سیلاب ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلے کو تریموں، پنجند اور گڈو پر مینیج کرنا ہمارے لیے چیلنج ہے، ہمیں آنے والے سیلابوں کی بھرپور تیاری کرنی ہوگی۔مصدق ملک نے کہا کہ ہماری سیلاب کی پیشگوئی کرنے کی صلاحیت بڑھ گئی ہے، ہمارے پاس ٹیکنیکل لوگ نہیں ہیں بزرگوں کو ہٹا کر نوجوانوں کو آگے لانا چاہیے۔وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کا مزید کہنا تھا کہ اب نوجوانوں کا وقت ہے، بوڑھے لوگوں کو لیڈرشپ سے ہٹ جانا چاہیے، وزارتوں میں نوجوانوں کو لاکر نئے پروجیکٹس بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس مون سون کے بعد ہمارے پاس 300 دن ہوں گے، اس میں تجاوزات ختم کرنی ہوں گی۔مصدق ملک نے کہا کہ سوسائٹیز کو ختم کرنے کے لئے ارادے کے ساتھ بڑے دل کی ضرورت ہے، وزیراعظم نے کہا ہے کہ جو ریاست کے سامنے کھڑا ہوگا اسے اڑادیں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی