i پاکستان

محکمہ موسمیات کی ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئیتازترین

September 26, 2025

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، سیلاب سے متاثرہ سندھ اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں رواں ہفتے کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا، سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور مری میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی