پنجاب کے ضلع خانیوال کے تحصیل میاں چنوں میں مسافر بس کے عملے نے 18 سال کی لڑکی کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ وہ لاہور سے واپس تلمبہ آرہی تھی کہ بس عملے کے 3 ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کے مدعیت میں مقدمہ درج کردیا۔ پولیس کے مطابق دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تیسرے کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی