میلسی کے نواحی علاقے میں بخارنے ایک ہی خاندان کے تین پھول جیسے بچوں کی جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق میلسی کے نواحی علاقے موضع سنڈل میں ایک ہی خاندان کے تین بچے بخار کی وجہ سے انتقال کر گئے جاں بحق ہونے والے تینوں بچے سگے بھائی تھے۔جاں بحق ہونے والے بچوں میں دو جڑواں بھائی بھی شامل ہیں، چھ ماہ کے جڑواں بھائی ریحان خان اور افان، جبکہ ڈیڑھ سالہ بھائی خان محمد بھی دم توڑ گیا، تینوں بھائیوں کو ایک ہی قطار میں سپرد خاک کر دیا گیا۔چار سالہ خرم بھی اسی بیماری کا شکار ہو کر شدید علیل ہے، ورثا کے مطابق اسپتال لے جانے پر معمولی بخار کہہ کر ڈاکٹرز نے واپس بھیج دیاغم سے نڈھال والدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے غفلت برتنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہے جو باقی بچے بیماری میں مبتلا ہیں ان کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا جا رہا، اموات کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی