i پاکستان

"میرے گھر میں مجھے سارے گڑیا کہہ کر بلاتے ہیں، میں بھی گڑیا ہوں"،مریم نوازتازترین

September 04, 2025

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ملتان میں سیلاب سے متاثرہ بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "میرے گھر میں مجھے سارے گڑیا کہہ کر بلاتے ہیں، میں بھی گڑیا ہوں" ۔ تفصیل کے مطابق وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب کے ضلع ملتان کا دورہ کیا ، قاسم بیلہ ریلیف کیمپ میں انتظامات کا جائزہ لیا۔اپنے دورے کے دوران مریم نواز سیلاب متاثرہ بچوں اور خواتین میں گھل مل گئیں، انہوں نے بچوں میں چاکلیٹ، بسکٹ اور وردی پیک تقسیم کیے ، بچوں کو خود اپنے ہاتھوں سے جوتے پہنائیں، خواتین کو ملبوسات اوردیگر تحائف پیش کئے۔وزیراعلی پنجاب فلڈ کیمپ میں ننھے بچوں کے درمیان بیٹھ گئیں جبکہ بچوں سے گپ شپ کی اور مختلف سوال پوچھے،انہوں نے بچوں سے حروف تہجی کے بارے میں پوچھا۔بچوں سے گفتگو کے دوران ایک بچی کی جانب سے اپنا نام گڑیا بتانے پر مریم نواز نے کہا کہ "میرے گھر میں مجھے سارے گڑیا کہہ کر بلاتے ہیں، میں بھی گڑیا ہوں"۔ بچوں سے گھل مل جانے کے بعد مریم نواز نے متاثرہ خاندانوں سے مسائل اور ضروریات کے بارے میں دریافت کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی