بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے جاری کوششوں کے دوران پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر پارٹی رہنمائوں اور ضلعی کارکنوں پر برس پڑے۔اپنے ایک آڈیو پیغام میں جنید اکبر نے اپنے ہی ضلع کے رہنمائوں اور کارکنو ں پر تنقید کرتے ہوئے کہا میرے اپنے ضلع کے لوگ اگر باہر نکل آتے تو اتنی ہتک نہ ہوتی۔ میں ایم این اے ہوں، میرا اپنا ایم پی اے تک ساتھ نہیں دے رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں گروپ میں میسج کرتا ہوں، ایم پی اے جواب ہی نہیں دیتا۔ ہمارے واٹس ایپ گروپ میں 231 لوگ ہیں، وہی اگر باہر آ جاتے تو ہماری کچھ عزت رہ جاتی۔اپنے بیان میں انہوں نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ وہ جلد کوئی فیصلہ کر سکتے ہیں۔ جنید اکبر نے کہا، میرا خیال ہے کہ مجھے اب کوئی فیصلہ کرنا ہی ہوگا۔ جنید اکبر کے اس سخت ردعمل کے بعد پارٹی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے جب کہ کارکنوں کی خاموشی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی