i پاکستان

میرپور خاص، زیادتی کا الزام لگانیوالی خاتون بیان سے مکر گئی، ملزمان کو پہچاننے سے انکارتازترین

July 29, 2025

میرپور خاص میں زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون عدالت میں اپنے پہلے بیان سے مکر گئی۔رپورٹ کے مطابق 3 ہفتے قبل خاتون نے 2 ملزمان کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرایا تھا جس کی بنیاد پر ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا اور دوسرے کی تلاش جاری تھی۔ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بھی خاتون پر تشدد اورزیادتی کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔ مبینہ زیادتی کا شکار خاتون اور گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں خاتون نے ملزم کوپہچاننے سے انکارکردیا جس کے بعد عدالت نے ملزم کی 50 ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔پولیس کے مطابق ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے جس میں مزید کچھ روز لگ سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی