i پاکستان

مجھے پارٹی سے نکالنے کے بعد پی ٹی آئی کمزور ہوگئی، شیرافضل مروتتازترین

September 26, 2025

رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے پارٹی سے نکالے جانے کے بعد پی ٹی آئی مسلسل کمزور ہوئی ہے، پی ٹی آئی مقبول ترین پارٹی ہے مگر غلط فیصلوں سے غیرمقبول ہورہی ہے، 5 اگست کا جلسہ بھی غلط فیصلوں کی وجہ سے ہی ناکام ہوا۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جلسے کی کال دی گئی لیکن کوئی مہم نہیں چلائی گئی، عام عوام کو پیغام نہیں دیا گیا کہ جلسے میں ان کی شرکت کیوں ضروری ہے۔شیرافضل مروت نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور کو جلسے کی ذمہ داری دی گئی لیکن پھر بھی مہم نہیں چلائی گئی۔سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر جلسے کیلئے کوئی مہم نہیں چلائوں گا، بانی نے خود ملاقات کیلئے طلب کیا تو جائوں گا، خود کو تھوپنے والا شخص نہیں، بانی سے بطور وکیل مختلف کیسز میں عدالتوں میں ملاقات کرسکتا تھاشیرافضل نے کہا کہ عوام کو معلوم ہے کون کیا کردار ادا کررہا ہے، پارلیمانی کمیٹی بھی کچھ نہیں کررہی، پی ٹی آئی قیادت کا کوئی ایک فیصلہ بتادیں جو درست ثابت ہوا ہو۔انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے جلسے میں گیا تو 4 گنا لوگوں کی زیادہ تعداد ہوگی، مقبولیت کی بات نہیں پی ٹی آئی کارکنان میرے واضح موقف سے آگاہ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی