پاکستان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں حملے کے نتیجے میں سیاحوں کی ہلاکت پر گہری تشویش ہے، واقعے میں ہلاک افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ترجمان وزارت خارجہ شفقت علی خان نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے نتیجے میں 27 سیاحوں کی ہلاکت پررد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہلاکتوں پر افسوس ہے ۔ حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں اور حملے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے تھے ۔حملے میں 2 غیر ملکیوں سمیت 26 سیاح ہلاک جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی