شہر قائد میں ڈکیتی کے واقعات حالیہ برسوں میں ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے جو شہریوں کے لیے خوف اور عدم تحفظ کا باعث ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈکیتی کے بڑھتے ہوئے واقعات شہریوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہیں، پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، لیکن ناقص تفتیش اور حکومتی خاموشی کی باعث رپورٹ میں اضافہ ہورہا ہے۔حال ہی میں نارتھ کراچی میں پاور ہاس چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر تھرپارکر کے شہری کو قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، نوجوان روزگار کے لیے کراچی میں مقیم تھا۔پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ نارتھ کراچی میں پاور ہاس چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر قتل موٹر سائیکل سوار ڈاکو صدام نامی شہری کو گولی مار کر فرار ہوگیا۔لواحقین کا کہنا ہے کہ صدام اپنے کزن خدا بخش کیساتھ بائیک پر خریداری کیلئیگیا تھا، ڈاکوں نے روک کر مقتول کے کزن سے لوٹ مار کی، صدام نے بائیک پر بھاگنے کی کوشش کی لیکن ڈاکوں نے فائرنگ کردی۔لواحقین کا کہنا ہے کہ ڈاکوں کی فائرنگ سے صدام جاں بحق ہوگیا، تھرپارکر کا صدام کلفٹن کے ایک بنگلے میں ملازم تھا، مقتول کی کچھ ماہ بعد شادی تھی، 3 بھائیوں میں سب سیبڑا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی