محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق7 اگست تک اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے، جبکہ 6 اگست کو بلوچستان میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔اس کے علاوہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش یا بوندا باندی کی توقع ہے۔گزشتہ رات اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا، کراچی میں بھی رات کہیں ہلکی بارش تو کہیں بوندا باندی ہوئی۔دوسری جانب راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے ۔ کورنگ نالہ میں پانی کے بہائو میں اضافہ متوقع ہے، دریائے سندھ میں کالا باغ، تونسہ، گڈو اور سکھر بیراج پر بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی