i پاکستان

ملک میں بچوں میں کینسر کی تشخیص کیلئے مفت اسکیننگ شروع کرنے کا فیصلہتازترین

September 26, 2025

پاکستان میں کینسر کی روک تھام کیلئے حکومت کی جانب سے مرض کی تشخیص کیلئے مفت اسکیننگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ یورپ کے سب سے بڑے کینسر ریسرچ سینٹر کے وفد نے وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفی کمال سے ملاقات کی۔ معروف عالمی کینسر اسپیشلسٹ ڈاکٹر اسٹیفن فسٹا کی سربراہی میں آنے والے ڈاکٹرز اور ریسرچرز پر مشتمل وفد نے پاکستان میں کینسر کی روک تھام کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک سال تک بچوں کی فری کینسر اسکیننگ کرنے کا اعلان کیا۔وزیرِ صحت مصطفی کمال نے اس موقع پر کہا کہ جلد ہی جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے بچوں میں کینسر کی تشخیص کے لئے مفت اسکیننگ شروع کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے پاکستانی پتھالوجسٹس کو ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی