ملک میں بینکوں کی سرمایہ کاری ڈپازٹس سے بھی تجاوز کرگئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2025 میں بینکوں کے ڈپازٹس 5.8 فیصد بڑھ کر 37431 ارب روپے ہوگئے اور ان 12 ماہ میں بینکوں کے ڈپازٹس 23.6 فیصد بڑھے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کی سرمایہ کاری میں ایک سال میں 30 فیصد اضافہ ریکار ڈ کیا گیا جس سے دسمبر 2025 تک بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 37910ارب روپے ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک سال میں بینکوں نے 8781 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جس دوران بینکوں کے ایڈوانسز کا حجم دسمبر 2025 تک 14880 ارب روپے رہا جب کہ ایک سال میں بینکوں کے ایڈوانسز 7 فیصد کم ہوئے، ایڈوانس ٹو ڈپازٹ تناسب 53 فیصد سے کم ہو کر 39.8 فیصد پر آ گیا۔اسٹیٹ بینک کے اعداد کے مطابق انویسٹمنٹ ٹو ڈپازٹ تناسب 96 فیصد سے بڑھ کر 101.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی