i پاکستان

ملک سے پھلوں کی برآمدات میں پہلی ششماہی میں اضافہ، سبزیوں کی برآمدات میں کمیتازترین

January 29, 2026

ملک سے پھلوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں اضافہ جبکہ سبزیوں کی برآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو153.95ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15.11فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو133.74ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،دسمبرمیں پھلوں کی برآمدات کاحجم 25.58ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجونومبرمیں 20.56ملین ڈالراوردسمبر2024میں 14.79ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو241.34ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو74.73ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 138.28ملین ڈالرکے مقابلہ میں 85فیصدکم ہے،دسمبرمیں سبزیوں کی برآمدات کاحجم 13.19ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 8.83ملین ڈالراوردسمبر2024میں 19.73ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں سبزیوں کی برآمدات کاحجم 249.64ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی