i پاکستان

ملک میں کھاد کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،ایک سال میں ڈی اے پی کی قیمت 1578 روپے بڑھ گئیتازترین

July 14, 2025

ملک میں مہنگائی میں اضافے کے پیش نظر کھاد کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دستاویز کے مطابق ایک ہفتے میں ڈی اے پی کھاد کی بوری کی قیمت میں 36 روپے تک اضافہ ہوگیا۔ ڈی اے پی کھاد بوری کی اوسط قیمت 12937 روپے ہوگئی۔کوئٹہ میں ڈی اے پی کھاد سب سے مہنگی، فی بوری 13400 روپے تک پہنچ گئی، فیصل آباد میں ڈی اے پی کی فی بوری 13150 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران ڈی اے پی کی قیمت میں 1578 روپے اضافہ ہوا۔دستاویز کے مطابق ایک ہفتے میں پوٹاشیم سلفیٹ کھاد کی قیمت میں 95 روپے کا اضافہ ہوا، پوٹاشیم سلفیٹ کھاد فی بوری کی اوسط قیمت 12145 روپے ہوگئی۔ فیصل آباد میں پوٹاشیم سلفیٹ کھاد سب سے زیادہ 13800 روپے میں فروخت جاری ہے۔ایک ہفتے میں نائٹرو فاسفیٹ کھاد کی قیمت میں 12 روپے اضافہ دیکھا گیا، نائٹرو فاسفیٹ کھاد فی بوری کی قیمت 8075 روپے تک پہنچ گئی۔دستاویز کے مطابق ایک ہفتے میں نائٹروجن، فاسفورس، پوٹاشیم کھاد 6 روپے مہنگی ہوگئی، نائٹروجن، فاسفورس، پوٹاشیم کھاد کی فی بوری 8990 روپے ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی