ملتان میں سیلات کے باعث قائم فلڈ ریلیف کیمپوں میں واش روم کی سہولیات نہ ہونے پر خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔فلڈ کیمپس میں موجود خواتین کا کہنا ہے کہ واش روم کی سہولت دستیاب نہ ہونے پر انہیں جسمانی اور ذہنی طورپر اذیت کا سامنا ہے۔متاثرہ خواتین کے مطابق کھلے آسمان تلے مردوں کی موجودگی میں غیر معیاری واش روم قابل استعمال نہیں۔دوسری جانب انتظامیہ کا موقف ہے کہ پورٹ ایبل واش رومز ایک دو دن تک اس کیمپ میں پہنچا دئیے جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی