i پاکستان

ملتان: سابق وفاقی وزیرسید تنویرالحسن گیلانی انتقال کرگئےتازترین

July 31, 2025

سابق وفاقی وزیرسید تنویرالحسن گیلانی اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔مخدوم سید تنویر الحسن اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے، تنویرالحسن گیلانی صدرانجمن اسلامیہ اورچیئرمین سینٹ یوسف گیلانی کے کزن تھے۔ سید تنویرالحسن گیلانی کی میت آج اسلام آباد سے ملتان لائی جائے گی۔چیئرمین سینیٹ نے سابق وفاقی وزیرمخدوم سید تنویرالحسن گیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی دینی، سیاسی و سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی