i پاکستان

ملتان' شجاع آباد کینال سے پانی اوور فلو ہونے لگاتازترین

September 05, 2025

ملتان میں قاسم بیلا کے قریب شجاع آباد کینال سے پانی اوور فلو ہونے لگا، سورج میانی کے علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہوگیا۔شجاع آباد کینال میں پانی کی مقدار گنجائش سے 3 گنا زیادہ ہوگئی ہے۔ملتان ہی میں شیر شاہ کے قریب زمیندارہ بند ٹوٹنے سے بستی کھوکراں متاثر، سکندری نالے میں پانی داخل ہونے سے شہری آبادی کو خطرہ لاحق ہوگیا۔اکبر فلڈ بند پر پانی کا دباو برقرار ہے، پانی بڑھنے سے اکبر پور، بستی کوتوال سمیت ملحقہ علاقے ڈوب گئے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ پانی کی آمد ایک لاکھ 38 ہزار760 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی