i پاکستان

منڈی بہاالدین میں پاسپورٹ آفس پر چھاپہ، اہلکار سمیت 7 ملزمان گرفتارتازترین

July 26, 2025

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کمپوزٹ سرکل گجرات نے منڈی بہاالدین میں پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ پاسپورٹ آفس پر ایجنٹ مافیا کے خلاف مثر کارروائی میں 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں ادارے کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔گرفتار ملزمان میں محمد شریف، کلیم اللہ، راجہ زبیر، راجہ عامر، علی احمد، ندیم عباس اور حماد علی شامل ہیں۔ ملزمان شہریوں سے جلد پاسپورٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر بھاری رقم بٹورنے میں ملوث پائے گئے۔ایف آئی اے نے بتایا کہ چھاپہ مار کارروائی میں ملزمان کے قبضے سے بینک چالان، ٹوکن کی فوٹو کاپیاں، برتھ سرٹیفکیٹ، ب فارم، نادرا فیملی ٹری سرٹیفکیٹس، موبائل فونز اور 2 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی۔ترجمان نے بتایا کہ نیٹ ورک میں شامل دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کیلیے کارروائیاں جاری ہیں۔

اس سے قبل اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے مافیا سے تعلق رکھنے والے 7 ملزمان کو گرفتار کیا جن سے 1500 سے زائد پاسپورٹ برآمد ہوئے تھے۔ ملزمان میں رضا، مدثر شاہ، ندیم شاہ، کبریا، حسنین شاہ شامل تھے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا تھا کہ گرفتار ملزمان میں ثمر عباس اور عمیر احمد نامی شخص بھی شامل ہیں، ملزمان سے 1532 پاکستانی پاسپورٹ کے ساتھ ساتھ جعلی ایرانی اسٹیمپ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ایف آئی اے نے بتایا تھا کہ ملزمان سے جعلی عراقی ایمبیسی اسٹیمپ، دیگر ممالک کی جعلی اسٹیمپ کے علاوہ دستاوایزت برآمد ہوئیں۔ملزمان شہریوں کو زیارت ویزے پر ایران اور عراق بھجواتے تھے، مذکورہ ملزمان غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراسنگ اور فورس لیبر میں ملوث ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی