سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ مودی تسلیم شدہ دہشتگرد، اصل مقصد اسرائیل سے ٹیکنالوجی لینا ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور مولانا فضل الرحمان ایک پیج پر آگئے تو تین ہفتوں بعد حکومت نہیں چل سکتی۔ ایک انٹرویو میں فواد چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف کو 4 افراد نے تباہ کیا، جن میں سلمان اکرم راجہ، شبلی فراز، وقاص اکرم اور رئوف حسن شامل ہیں،علی امین گنڈا پور اگر عمران خان کو رہا نہ کروا سکے تو بے کار لیڈر ہیں، علی امین گنڈا پور کے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات جاری تھے، ناکامی ہوئی، اب کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے۔انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کا ہی حصہ ہوں لیکن اس وقت جو خود کو پی ٹی آئی کے بتا رہے ہیں یہ سب انڈر 19 کھلاڑی ہیں، میری جو بھاگنے کی ویڈیو ہے وہ بنیادی طورپر کسٹوڈین ٹارچر کی وجہ سے بھاگا تھا۔فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کو بنی گالا منتقل کرنے کی آفر دی گئی تھی لیکن عمران خان نے انکار کر دیا، وہ انتخابات کی تاریخ مانگتے ہیں، فواد چودھری نے ملکی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوتوا مسلمانوں کے وجود کو ہی قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہے، نریندر مودی ایک تسلیم شدہ دہشت گرد ہے، بھارت کا اصل مقصد اسرائیل سے ٹیکنالوجی لینا ہے، اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرے گا تو پاکستان کی بھی اتنی ہی تیاری ہے، سخت جواب ملے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی