i پاکستان

موجودہ سب کچھ عمران خان کو جھکانے کیلئے ہو رہا ہے لیکن وہ جھکیں گے نہ ہی بکیں گے،زرتاج گلتازترین

May 23, 2025

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ موجودہ سب کچھ عمران خان کو جھکانے کیلئے ہو رہا ہے لیکن وہ نہ جھکیں گے نہ ہی بکیں گے، بشری بی بی بیگناہ ہیں انہیں جیل میں کوئی سہولیات میسر نہیں۔ اپنے ایک بیان میں زرتا ج گل نے کہا اڈیالہ جیل ٹرائل میں مجھے یہ پتہ چلا کہ بشری بی بی جیل میں اپنے سیل میں بے ہوش ہو گئی تھی وہ گھریلو خاتون ہیں بیگناہ جیل میں ہیں پلیز ان کے لیے آواز اٹھائیں۔ بشری بی بی بے گناہ ہیں ان کی رہائی کے لیے آواز اٹھائیں۔ان کو کوئی سہولیات میسر نہیں یہ سب کچھ خان صاحب کو جھکانے کے لیے ہو رہا ہے خان صاحب نہ جھکیں گے نہ بکیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی