i پاکستان

مون سون بارشوں کا موجودہ سلسلہ 5 ستمبر تک جاری رہے گا،الرٹ جاریتازترین

September 04, 2025

پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا موجودہ سلسلہ 5 ستمبر تک جاری رہے گا۔ بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال میں شدت کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں ممکنہ شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔ بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال میں شدت کا امکان ہے۔ دوسری جانب دریائے چناب مرالہ ہیڈ ورکس 247986 کیوسک تک جاپہنچا، خانکی ہیڈ ورکس 502633 کیوسک پہنچ گیا، قادرآباد ہیڈورکس530537 کیوسک پہنچ گیا، چنیوٹ پل 494190 کیوسک پہنچ گیا۔تریمو ہیڈ ورکس253979 کیوسک، دریائے راوی جسر 82140 کیوسک پہنچ گیا۔ بلوکی ہیڈ ورکس 121600 کیوسک، سدھنائی ہیڈ ورکس 139999 کیوسک پہنچ گیا۔دریائے ستلج جی ایس والا 319295 کیوسک، سلیمانکی ہیڈ ورکس 132492 کیوسک پہنچ گیا۔ اسلام ہیڈ ورکس 95727 کیوسک جبکہ پنجند ہیڈ ورکس 169032 کیوسک پہنچ گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی