نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق گلگت، سکردو، ہنز ہ اور شگر میں 28 سے 31جولائی کے دوران بارش متوقع ہے،پیر سے 31 جولائی تک کشمیر میں مظفرآباد، وادی نیلم اور باغ میں بارشوں کا امکان ہے۔بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو نے کا خدشہ ہے، پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے پیش نظر لینڈ سلائیڈنگ بھی متوقع ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور سیلاب سے مزید 8 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے ۔ 28 جون سے اب تک مجموعی طور پر 279 افراد جان سے جا چکے۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں ایک ماہ کے دوران سیلاب اور بارشوں سے 676 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ ایک ہزار 553 گھروں کو نقصان پہنچا ۔ 374مویشی بھی ہلاک ہوئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی