پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے کراچی ائیرپورٹ کے اطراف میں پرندوں کی تعداد میں اضافے پر ائیرلائنز کو خبردار کردیا۔تفصیل کے مطابق مون سون سیزن کے آغاز سے ائیرپورٹ کے اطراف میں پرندوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔پرندوں کی تعداد میں اضافے کے بعد پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے ائیرلائنز کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں خبردار کردیا ہے۔اس حوالے سے انتظامیہ نے نوٹم بھی جاری کیا جس میں پائلٹس کو لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے مزید کہا کہ پرندے طیاروں کے لیے بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی