i پاکستان

موسلادھار بارش، اسلام آباد ہائیکورٹ کی چھتیں پانی سے ٹپکنے لگیں،بلڈنگ کے اندر پانی جمع ہو گیا،سائلین کو مشکلات کا سامناتازترین

June 25, 2025

اربوں روپے کی لاگت سے بننے والے اسلام آباد ہائی کورٹ کی چھتیں بارش کے بعد ٹپکنے لگیں۔اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے بعد ہائیکورٹ بلڈنگ کے اندر پانی جمع ہوگیا۔بارش کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ کی مسجد سے ملحقہ ایریا سے پانی ٹپکنے لگا، پانی گرنے سے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی بلڈنگ پر اربوں روپے خرچ ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی