i پاکستان

موسمی خرابی، لاہور فلائٹ آپریشن متاثر، 4 پروازوں کی اسلام آباد لینڈنگتازترین

January 13, 2026

ملک کے مختلف شہروں میں موسمی خرابی کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔ ملک بھر کی 8 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 53 کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔لاہور فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کے سبب 4 پروازوں نے اسلام آباد لینڈنگ کی جبکہ اسلام آباد گلگت کی قومی ایئر لائن کی 4 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور ابوظبی کی غیرملکی ایئر کی 2، اسلام آباد سکھر کی بھی 2 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔جدہ لاہور کی 2 پروازوں کو اسلام آباد اتارا گیا جبکہ ابوظبی نجف سے لاہور کی پروازوں کی بھی اسلام آباد لینڈنگ ہوئی۔علاوہ ازیں اسلام آباد اور کراچی کی 14، 14 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی۔ لاہور کی 12 پروازوں کی آمد اور روانگی میں بھی تاخیر ہوئی۔فلائٹ شیڈول کے مطابق پشاور ایئرپورٹ کی 8 جبکہ سیالکوٹ، ملتان، فیصل آباد کی 2، 2 پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی