i پاکستان

مردان ، 2 گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق،ایک شخص زخمیتازترین

July 10, 2025

مردان میں دو مخالف گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مردان کے علاقے کوٹ اسماعیل زئی میں اس وقت پیش آیا جب دونوں گروپوں کے درمیان تکرار کے بعد تلخ کلامی بڑھ گئی اور نوبت فائرنگ تک جا پہنچی۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک گروپ کے 3 افراد جبکہ دوسرے گروپ کا ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوا۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی