i پاکستان

مریدکے ،غیرت کے نام پر باپ کا 2 بیٹیوں پر چھری سے وارتازترین

May 13, 2025

پنجاب کے علاقے مریدکے میں غیرت کے نام پر باپ نے2 بیٹیوں پر چھری سے وار کردیا جنہیں تشویشناک حال میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق مریدکے کے علاقہ مشتاق پارک میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹیوں کی جان لینے کی کوشش کی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی بہنوں کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کردیا گیا ہے، دوسری جانب والدہ کا کہنا ہے کہ شادی شدہ بیٹیاں گھر سے چلی گئی تھیں، واپسی پر والد طیش میں آیا۔والدہ نے بتایا کہ جیسے ہی شوہر نے بیٹیوں کو گھر میں دیکھا تو ان پر حملہ کردیا جبکہ والد کے گھر پر رکھنے سے انکار پر دونوں بیٹیوں نے زہریلی گولیاں بھی کھائیں ہیں۔دوسری جانب ہارون آباد کے علاقے فقیر والی میں شوہر نے جھگڑے میں بیوی کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا، ملزم زاہد حسین اپنی بیوی نسرین کو نشہ کرنے سے منع کرنے پر قتل کردیا۔ہارون آباد کی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فقیر والی پولیس نے لاش قبضے میں لیکر ابتدائی تفتیش شروع کردی ہے، مقتولہ 6 بچوں کی ماں تھی، ملزم زاہد حسین کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مقتولہ کے والد کی مدعیت میں تھانہ فقیر والی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی