i پاکستان

مریم نواز کا بیان مودی نوازی اور قومی یکجہتی پر حملہ ہے،بیرسٹر سیفتازترین

May 23, 2025

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز کا بھارت کو کم نقصان دہ اور پی ٹی آئی کو زیادہ نقصان دہ قرار دینا مودی نوازی کے سوا کچھ نہیں۔ وزیراعلی پنجاب کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز دہشت گرد نریندر مودی کے جرائم کو چھپانے کے لیے قومی یکجہتی پر حملہ کر رہی ہیں۔ ان کا یہ بیان دراصل پی ٹی آئی کے خلاف نہیں بلکہ مودی کے حق میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسی بیٹی سے کیا توقع کی جا سکتی ہے جس کے والد نے آج تک مودی کے خلاف ایک لفظ تک نہیں کہا۔ مریم نواز مودی کے جاتی امرا آنے کا احسان ہمارے شہدا کے خون کی تذلیل سے نہ اتاریں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی پر خاموشی اختیار کرنے والوں کے منہ سے پی ٹی آئی پر تنقید مضحکہ خیز ہے۔ مریم نواز قوم کو پاک بھارت کشیدگی پر مجرمانہ خاموشی کا جواب دیں۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی خاموشی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ انہیں قومی مفاد سے زیادہ ذاتی تعلقات عزیز ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی