i پاکستان

مریم نواز کو اندازہ نہیں کہ پنجاب کے 46 لاکھ افراد بی آئی ایس پی سے مستفید ہو رہے ہیں،مزمل اسلمتازترین

September 26, 2025

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے دعوی کیا ہے کہ پنجاب کے 46 لاکھ افراد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی) سے مستفید ہو رہے ہیں۔مزمل اسلم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز فرما رہی تھیں کہ بی آئی ایس پی صرف 10 ہزار دیتا ہے اور وہ 10 لاکھ دیں گی، ان کو اندازہ نہیں کہ پنجاب کے 46 لاکھ افراد اس پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔مشیر خزانہ کے پی نے کہا کہ بی آئی ایس پی سے سندھ کے 26 لاکھ افراد کو 100 ارب روپے دئیے گئے، خیبر پختونخوا کو صرف 72 ارب جبکہ بلوچستان کو محض 5 ارب روپے دئیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختوخوا حکومت کے سیلاب ریلیف نے بلآخر پنجاب حکومت کو جگا دیا، ہماری حکومت نے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں سیلاب متاثرین کو تاریخی پیکیج دیا، صوبے نے سیلاب شہدا کیلیے 20 لاکھ کا پیکیج دیا جبکہ پنجاب صفر کا صفر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی