i پاکستان

مصدق ملک کے الفاظ ہیں کہ چند ہائوسنگ سوسائٹیز کو بچانے کیلئے لاکھوں لوگوں کو ڈبو دیا،محمد زبیرتازترین

September 04, 2025

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ یہ میرے الفاظ نہیں ہیں یہ وفاقی وزیر مصدق ملک کے الفاظ ہیں کہ ہم نے چند ہائوسنگ سوسائٹیوں کو بچانے کیلئے لاکھوں لوگوں کو ڈبو دیا ہے، خواجہ آصف نے کہا سیلاب کا گناہ نہیں ہے کوئی قدرتی آفت نہیں ہے یہ ہماری غلطیوں کی وجہ سے ہو رہا یے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہونے انہوں نے کہا کہ 27 اگست ہیڈ لائن تھی کہ پنجاب ڈوب گیا ہے 26 اگست تک مریم نواز جاپان تھیں، میں یہ نہیں کہتا کہ وہ کیوں جاپان گئیں؟ چیف سیکرٹری پنجاب جاپان تھے، سینئیر بیوروکریسی وزرا جاپان تھے، 27 کو مریم نواز نے لاہور کی بجائے اسلام آباد لینڈ کیا اور سیدھی مری چلی گئیں لاہور نہیں آئیں کیونکہ مری میں نظام چلانے کا فیصلہ کرنا تھا اندازہ لگا لیں یہ کتنے سنجیدہ ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی